اسلام آباد(وجاہت حسین) عورت کے ساتھ غیر فطری حرکتیں کرنے اور چھ سالہ بچے کو اغواء کر نے کا معاملہ حل کر لیا گیا
اسلام آباد پولیس نے لاہور چھاپہ مار کر چھ سالہ بچے حسنین کو بازیاب کروا لیا
بچہ کی بازیابی کے دوران سابق سیکریٹری عارف الہی کے داماد سمیت دو ملزمان بھی گرفتار کیے گئے
شمس کالونی پولیس نے مغوی حسنین کو لاہور ڈیفنس سے بازیاب کروایا
رات گئے پولیس نے سابق سیکرٹری عارف الہی کے داماد ملزم رضا الہی اور رفاقت کو چھوڑ دیا
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو رہا کرنے کے لیے پنجاب پولیس کے اعلی آفیسر نے دباؤ ڈالا تھا
شمس کالونی پولیس نے مغوی بچہ کو عدالت میں پیش کر کے ماں کے حوالے کر دیا ہے
مسماۃ کرن نے 17 اکتوبر کو بچہ کے اغواء اور غیر فطری حرکتیں کرنے پر تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کروایا تھا