سرگودھا(طاہر کمبوہ) کریانہ ایسوسی ایشن بھلوال انجمن تاجران نے انتظامیہ کی جانب سے کریانہ سٹوروں کیخلاف مقدمات اورجرمانوں پر سرگودہا کریانہ ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہاریکجتی کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر اپنی دکانیں بندکردیں
دکانیں بندہونے سے عوام کو اشیائے خوردونوش کی خرید میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دکانداروں نے بھی اپنی دکانیں بند کردیں
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سرگرم رہنما کریانہ سٹورزکے مالکان لیاقت حیدری، ممبر مارکیٹ کمیٹی بھلوال محمدجوادعلوی سمیت دیگردکانداروں نے کریانہ برادری کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج کی اس کال میں بھرپورساتھ دیا
انہوں نے اپنی دکانیں بند کردیں ان کا کہنا تھا کہ دکانداروں کے ساتھ اس قسم کا رویہ قابل افسوس امر ہے
حکومت پنجاب اورمقامی انتظامیہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والی ملوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے نہ کہ چھوٹے دکانداروں اورڈیلروں کو بے بنیاد پرچوں اور جرمانوں سے تنگ کیاجائے