گڈو (خالد حسین) گڈو ٹاؤن کے ملازمین نے تنخواہیں ٹریزری نہ کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹاؤن ملازمین کی تنخواہیں آن لائن کرنے کے مطالبات درج تھے
فیض محمد مزاری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کے 43 کھاتے ہیں سب کے سب آن لائن ہیں صرف لوکل گورنمنٹ ہے جو آن لائن نہیں ہے گڈو ٹاؤن کے ملازمین کو کبھی 15 کبھی 20 تاریخ کو تنخواہ ملتی ہے جس کی وجہ سے فاقہ کشی تک نوبت پہنچ جاتی ہے
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گڈو ٹاؤن کے ملازمین کی تنخواہیں ٹریزری آن لائن کی جائیں تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے
0