قوم آج یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان جیسے جذبے سے کام کیا جائے گا ۔
دن کا آغا ز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
پاکستان کی سلامتی و ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے دعائیں کی گئیں ۔ تمام اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے رہے ہیں۔
سرکاری و نجی عمارتوں سمیت گلیوں ،بازاروں اور مارکیٹوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔
ریڈیو پاکستان نے بھی اس دن کے موقع پر جامع پروگرام تیار کیا ہے۔