اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی صدر محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ رمنا اور ترنول پولیس نے کارروائی کی
جس کے نتیجے میں منشیات سپلائی کرنے والا شاکر اللہ، حفیظ اللہ نامی ڈیلر سمیت چار ناجائز اسلحہ رکھنے والے محمد عادل،محمد داؤد، محمد اجمل,نعمان نامی ملزمان گرفتار کر لیے گئے
ملزمان کے قبضہ سے 1265 گرام ہیروئن1150گرام چرس 4 پسٹل مع روند برآمد ہوئی
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے
کارروائی ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز مع ٹیموں نے کی
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی