0

موبائل فون کی تابکاری سے تحفظ میں گائے کے گوبر کے کردار کی حقیقت

انڈیا میں گائے کے گوبر سے بنی ایک چِپ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے

کہ یہ چِپ موبائل فون سے نکلنے والی تابکاری سے تحفظ فراہم کرتی ہے

انڈیا میں گائے کی نسلیں آگے بڑھانے اور ان کے تحفظ کے لیے ذمہ دار ادارے قومی کامدھینو کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر ولبھائی کتھیریا نے اس چِپ سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا

کہ یہ ایک ریڈئیشن چپ ہے جسے موبائل میں تابکاری کے اثرات کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

لیکن سوشل میڈیا پر اس دعوے کا خاصا مذاق اڑایا جا رہا ہے

گوبر سے بنی چپ تابکاری کو کم کرنے میں کتنی کارگر ثابت ہوگی

اس بارے میں کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں ہیں

یہ چِپ انڈین ریاست گجرات کے ایک گروپ نے تیار کی ہے

یہ گروپ گوال گھر چلاتا ہے

اس چِپ کو موبائل فون کے باہری حصے پر لگانے کے لیے تیار کیا گیا ہے

اس چِپ کو پیش کرنے کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا

کہ یہ چِپ موبائل سے نکلنے والی تابکاری کے خلاف مبینہ طور پر ایک حفاظتی ڈھال کی طرح کام کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں