0

مہر آبادی کو ماڈل ویلج بنایا جائے: امجد علوی

اسلام آباد (وجاہت حسین) مہرآبادی اسلام آباد کا دل ہے اس کو سیکٹر بنانے کی بجائے اسے ماڈل ویلج بنایا جائے

ان خیالات کا اظہار امجد علوی نے مہرآبادی سے رہائشیوں کے انخلاء کے خلاف ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ہی بجلی، گیس اور پانی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ اب ہمیں ہمارے گھروں اور زمینوں سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں مکینوں کا انخلا ایک بڑے عوامی بحران کا پیش خیمہ ہے جس نے نمٹنا بہت مشکل ہے

انہوں نے رہائشیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر کو بچانے کے لیے ہمیں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا

اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو ہم خود اپنے مستقبل کو اندھیروں میں دھکیل دیں گے

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضیا خان نے کہا کہ ہم کسی کو اپنا آشیانہ توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو متحد ہو کر اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا

حکومتی نمائندے غلط لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں

اس موقع پر اپنے مطالبات حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں امجد علوی، ضیا خان، راجہ منیر، ظفر محمود کھوکھر، ارشد محمود کھوکھر، راجہ امجد، راجہ بشارت، شبر گجر، ارشد گجر، سلمان خان، زاہد محمود، شیخ عادل، خالد مظفر، سجاد خان، خالد خٹک، راجہ شکیل، راجہ گلستان، حاجی حبیب اللہ، ارشد گجر اور ڈاکٹر شاکر شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں