مہمند (افضال صافی) مہمند اتمرخیل سے تعلق رکھنے والا فضل اللہ ولد ناصر خان چند دن قبل ٹیکسلا سے لاپتہ ہو گیا تھا
بچے کے والدین اور رشتہ داروں نے ہر جگہ ڈھونڈا
سوشل میڈیا پر بھی بار بار بچے کی لاپتہ ہونے کی خبریں پوسٹ کی گئی مگر ٹیکسلا پولیس کی کانوں پر جوں تک نہ رینگی
آج پانچ دن بعد تھانہ حسن ابدال سے بچے کی لاش ملی
بچے کی ورثاء کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے
ظالموں نے بغیر کسی عدوات کے ہم پر ظلم کی انتہا کر دی
انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے معصوم بچے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے