0

مہنگائی کا حل دکانداروں کو تنگ کرنا نہیں

ضلع مہمند (افضل صافی) غلنئی بازار کے دکاندار ایسوسی ایشن انتظامیہ، ٹائیگر فورس کی آئے روز چیکنگ سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے

باجوڑ پشاور شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کر دی گئی ہے

غلنئی بازار کےصدر حاجی بہرام نے کہا مہنگائی کا حل دکانداروں کو تنگ کرنے میں نہیں بلکہ جہاں سے مہنگائی ہوتی ہے وہاں سے کنٹرول کرنا چاہیے

جب منڈی سے اشیائے خوردو نوش ہمیں مہنگے داموں ملیں گی تو ہم کیسے سستے داموں فروخت کرسکتے ہیں

بازار کے دکاندار ٹائیگر فورس سے تعاون بالکل نہ کریں

اگر مقامی انتظامیہ کے بغیر بازار میں چھاپے مارے گئے تو شدید مزاحمت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں