0

میرا کوئی نہیں ہے مجھے خطرہ ہے

مریدشاخ (خالدحسین) دستی گاجی خان دشتی کا رہائشی پولیس اہلکار شاہپر خان دشتی ولدیت حسن خان دشتی نے با آثر وڈیروں سے اور پیربخش دشتی ولدیت صاحب دشتی سے تنگ ہو کر پریس کلب مریدشاخ پہنچ کر احتجاج کیا

تفصیل کے مطابق شاہپر خان دشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے پیربخش دشتی وڈیروں کے ساتھ مل کر میرے ذریعے زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے

میں ایک غریب خاندان سے ہوں اور بطور ایک پولیس اہلکار ضلع گھوٹکی میں ڈیوٹی پر تعینات ہوں

مجھے پیربخش دشتی ہر روز دھمکیاں دیتا رہتا ہے کے آپ کی زمین پر قبضہ کروں گا ایک طرف موتمار دھمکی دیتا ہے زمین پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے

میں کیوں کہ سرکاری ملازم ہوں مجھ پر ہر روز درخواست جمع کرا دیتا ہے جو کے میرے ملازمت کے پیشے کو بدنام کرنے کی سازش ہے علاقے کی معزز شخصیتوں نے فیصلہ بھی کیا ہے

جس میں پیربخش دشتی کو جھوٹا قرار دے دیا گیا ہے میری زمین میرے ابو کے نام ہے 1991 سے لیکر ہماری زمین ہمارے نام ہے سروے نمبر 749/740 ہماری ملکیت ہے
لہذا یہ پیر بخش دشتی مریدشاخ کے کچھ وڈیروں سے مل کر چھیننا چاہتا ہے

میں غریب ہوں اس لیے وزیرے اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اور ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل سے اپیل کرتا ہوں کہ
میرا کوئی نہیں ہے مجھے اور میرے گھر والوں کو پیربخش دشتی اور مریدشاخ کے وڈیروں سے خطرہ ہے

پیربخش دشتی کو فل فوری گرفتار کر کے کاروائی کی جائے اور مجھے اور میرے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے

پیر بخش دشتی ایک بلیک میلر ہے اس کی کسی قسم کی کوئی بھی درخواست ہو اسے خارج کر کے جھوٹا سمجھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں