0

میٹھے پانی کی فراہمی کا افتتاح

ملتان(عادل چودھری)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے جلالپور تجرباتی فارم پر حکومت پنجاب کی جانب سے دریائے چناب کے قریب سے ٹربائن کے ذریعے میٹھا پانی فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے

دریائے چناب کے قریب میٹھے پانی کی 2 ٹربائنز لگائی گئی ہیں

جن کے زریعے 9 کلو میٹر دور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے تجرباتی فارم جلالپور تک میٹھا پانی پہنچا دیا گیا ہے

ٹربائن کا افتتاح وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کیا

وائس چانسلر زرعی جامعہ نےکہاکہ تجرباتی رقبے کو میٹھے پانی کی اشد ضرورت تھی

2 ٹربائنز کی منظوری کی صورت میں حکومت پنجاب کی جانب سے زرعی جامعہ کو تحفہ ہے

انہوں نے کہاکہ میٹھا پانی اتنی دور سے لا کر تجرباتی فارم تک پہنچانابھی محنت کا کام ہے جس پر زرعی جامعہ کی ٹیم اور انجینئرز مبارک باد کے حقدارہیں

زرعی جامعہ کے تجرباتی فارم جلالپور پیر والا میں میٹھا پانی حاصل کرنے کے لیے ٹربائنز دریائے چناب کے قریب تر لگائی گئی ہیں تاکہ وہاں سے میٹھا پانی نکال کر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے تجرباتی فارم جو کہ 500ایکڑ سے زیادہ رقبے پر محیط ہے کو سیراب کیا جا سکے

تجرباتی فارم جلالپور پیر والا کے رقبے کا پانی کڑوا اور کھارا ہونے کی وجہ سے وہاں فصلوں کی کاشت اور دیگر تحقیقی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا

اب میٹھے پانی کی فراہمی سے فصلوں کی کاشت اور تحقیقی کام درست طریقے سے کیے جائیں گے

اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈو یلپمنٹ عمران محمود، سابق فارم مینجر چوہدری عبدالشکور، ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر عبدالغفار، پراجیکٹ ڈائریکٹر رانا طفیل، ڈاکٹر محمد عابد، فارم منیجرمحمدعابد، ایس ڈی او اقبال جاوید، محمد سہیل اور دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں