مہمند ( افضل صافی) چیئرمین قائمہ کمیٹی سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے ڈی جی نادرا میر عالم خان کے ساتھ ملاقات کی
ملاقات میں تحصیل صافی لکڑے نادرا سنٹر کیلئے سٹاف کی کمی کو پورا کرنا اور دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی
ڈی جی نادرا نے کہا کہ صافی نادرا سنٹر میں ایک سپر وائزر، دو ڈیٹا اینٹری آپریٹرز اور ایک نائب قاصد کا سٹاف اپنا ڈیوٹی سر انجام دے گا
ہم اس سنٹر کو مزید بھی فنگشنل کر رہے ہیں تاکہ عوام کے لیے آسانی پیدا ہو
ساجد خان مہمند سے ملاقات کے دوران ڈی جی نادرا نے کہا کہ تحصیل صافی کے عوام کو بہتر سہولت دینے اور ان کو رش سے بچنے کیلئے بھاوتہ سی ایف سی سنٹر میں خواتین اپنا شناختی کارڈ بنائیں گی
مرد حضرات کیلئے لکڑے نادرا سنٹر مختص کر رہے ہیں تاکہ شناختی کارڈ بناتے وقت لوگوں کو کوئی تکلیف نہ ہو
ملاقات میں نمائندہ ایم پی اے ملک نوید احمد بھی ہمراہ تھے