0

نجی جامعات میں ریگولیٹری اتھارٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے

ملتان(عادل چودھری ) ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ صدیقی نے مرکزی ٹیم کے ہمراہ سنٹرل سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تعلیمی بجٹ میں مسلسل کمی کے نتیجے میں ملک میں فیسوں میں بے تحاشہ اضافے نے طلبہ اور والدین کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے

جمعیت طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور ” فیس گھٹاؤ, گرانٹ بڑھاؤ” کے مطالبہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے جائے تاکہ پریشان حال طلبہ اور والدین کو ریلیف مل سکے

علاوہ ازیں میڈیکل کالجز میں پڑھنے والے طلبہ حکومت کے حالیہ اقدامات سے شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں

حکومت کی جانب سے میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ کے نصاب کو جلد بازی میں تبدیل کرنا، PMD کو ختم کر کے PMC کی تشکیل اور طلبہ سے ڈگری کے اختتام پر NLE ٹیسٹ لینا کسی طور پر قبول نہیں ہے

ناظم اعلی جمعیت نے حکومت کے ان اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر نصاب میں تبدیلی واقعی ناگزیر ہے تو حکومت طلبہ کو ایک سال قبل آگاہ کرے تاکہ طلبہ نئے طرز کے نصاب کے مطابق تیاری کر سکیں

مطالبہ کیا گیا ہے کہ PMD کو بحال اور NLE ٹیسٹ کو ختم کیا جائے اور طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کو بند کیا جائے

حمزہ صدیقی نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ ریاست جسکی بنیادی ذمہ داری شہریوں کو مفت اور آسان تعلیم فراہم کرنا ہے،طلبہ سے فیس کےساتھ ٹیکس بھی وصول کر رہی ہے جو صریحاً آئین پاکستان کی خلاف ورزی اور حکومتی ذمہ داریوں سے پہلو تہی ہےہم اس طریقے کار کو مسترد کرتے ہیں

دنیا بھر میں نجی جامعات کو کنٹرول کرنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹیز قائم ہیں لیکں بدقسمتی سے ہمارے ملک میں نجی جامعات سے متعلق اسطرح کا کوئی فورم نہیں ہے

ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ نجی یونیورسٹیز کے لیے ریگولیٹری اٹھارٹی کا قیام عمل میں لانے کےساتھ فیسوں کو subsidies کیا جائے

علاوہ ازیں جامعات کی خودمختاری کو برقرار رکھتے ہوئے جرنیلوں اور بیوروکریسی کے بجائے اہل علم و دانش کو اعلی مناصب پہ فائز کرنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی معیار بہتر ہو اور ملک ترقی کی منازل طے کر سکے

ناظم اعلی جمعیت نے آخر میں حکومت کو متنبّہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان مطالبات پہ عملدر آمد کو یقینی بنائے

عدم عملدرآمد کی صورت میں جمعیت، طلبہ سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں