کندھ کوٹ (فرمان علی) نواحی گاؤں ماچهی گوٹھ کے رہائشی بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا نوجوان کشمور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا اسلامی نام عبدالطیف رکھا گیا
تفصیلات کے مطابق کشمور میں ایک بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا نوجوان کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا اس کا اسلامی نام عبدالطیف رکھا گیا ہے
مسجد کے خطیب مولانا خلیل احمد لغاری نے کلمہ پڑھایا اور نیا اسلامی نام عبدالطیف رکھا
عبداللطيف کی بیوی، بیٹا اور خاندان کے 4 افراد نے بھی صادق آباد کی مسجد میں 14 اگست کو مذہب اسلام اختیار کیا تھا
عبداللطیف نے بتایا کہ میرا تعلق بھیل مذھب سے تھا جبکہ میرے گھر کے سب فرد مسلمان ہو چکے تھے
عبدالطیف کا مزید کہنا تھا کہ دین اسلام سچا مذہب ہے اور حضرت محمد صلی الله عليه وآلہ وسلم سچے رسول ہیں
کلمہ پڑھنے والے عبدالطیف کو لوگوں نے مٹھائی کھلا کر مبارک باد دی