ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) فراڈیوں نے ڈی ایس پی سے ہاتھ کر دیا
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر ٹوبہ نعیم عزیز سندھو کو نوسر بازوں نے ایک لاکھ روپے کاچونا لگا دیا
ڈی ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم عزیز سندھو کے بنک اکاؤنٹ سے فراڈئیے نے ایک لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلئے
پولیس نے ڈی ایس پی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
ڈی ایس پی سرکل صدر ٹوبہ نعیم عزیز سندھو نے تھانہ سٹی ٹوبہ میں مقدمہ درج کرواتے ھوئے موقف اختیار کیا ھے کہ اسے ایک پی ٹی سی ایل نمبر00211118258888 سے کال موصول ھوئی کال کرنے والے نے خود کو بنک کا نمائندہ ظاہر کرتے ھوئے اس سے معلومات لیں اور اس کے تھوڑی دیر بعد ھی اس کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے ٹرانسفر کرلئے گئے
ٹرانسفر کی جانے والی رقم کی بابت جب بنک سے رابطہ کیا گیا اور بعد ازاں نمبر ٹریس کیا تو معلوم ہوا کہ یہ نمبر تتلے عالی گوجرانوالہ کے رہائشی محمد بلال ولد نواب دین کا ھے