0

نیوزی لینڈ نے ڈیڑھ لاکھ کرونا ویکسین خھریدنے کا اعلان کر دیا

ویکسین ممکنہ طور پر اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں فراہم کی جائیں گی

نیوزی لینڈ حکومت نے ادویہ ساز امریکی کمپنی ‘پیفزر’ اور جرمن کمپنی ‘بائیوٹیک’ سے ویکسین خریدنے کا معاہدہ طے کیا ہے

جس کے تحت 1.5 ملین کروناویکسین فراہم کی جائے گی

ویکسین حتمی تیاری کے بعد اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ملے گی

نیوزی لینڈ نے اب تک معاہدے کی مالی شرائط کے حوالے سے نہیں بتایا

مذکورہ ویکسین حصول کے بعد تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو لگائی جائیں گی

نیوزی لینڈ دیگر کمپنیوں سے بھی ویکسین کے حصول کا معاہدہ طے کررہا ہے جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا

ولنگٹن حکومت نے تقریباً 5 ملین ویکسین حاصل کرنا کا مشن بنایا ہوا ہے

اس حوالے سے اگلے ماہ اعلانات ممکن ہیں

خیال رہے کہ دنیا بھر میں پیفرز اور بائیوٹیک کمپنی کو کروناویکسین کی تیاری میں نمایاں حیثیت حاصل ہے

اب تک ویکسین کے تجربات میں بھی کامیابیاں سامنے آرہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں