کندھ کوٹ (فرمان علی) گاؤں عبدالواحد سبزوئی کے رہائشی سبزوئی قبیلے کے قتل ہونے والے نوجوان ارصلاح سبزوئی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ورثاء نے حاجی عبدالواحد سبزوئی قربان علی سبزوئی دیدار علی اور دیگر افرادکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان ارصلاح سبزوئی بے گناہ تھا اسے انتہائی بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا ہماری کسی سے بھی دشمنی نہیں تھی
انہوں نے علاقہ کے ایس ایس پی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہمارے نوجوان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے