بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات اور گمشدہ بچوں کی رپورٹ اور بازیابی میں مدد کے لیے ایپ لانچ کر دی گئی
پنجاب کے ضلع قصور میں 2018 میں زینب نامی بچی کی ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے 2019 میں ’زینب الرٹ بل‘ کے نام سے ایک بل پیش کیا گیا
اس کے مسودے میں کہا گیا تھا
کہ کسی بھی بچے کے اغوا یا اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے تین ماہ کے اندر اندر اس مقدمے کو مکمل کرنا ہوگا
یہ بل بچوں کی گمشدگی کے واقعات کو رپورٹ کرنے اور ان کی بازیابی کے لیے ایک نئے ادارے ’زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی’ کے قیام کی راہ ہموار کرے گا
اس بل کی ایک شق کے مطابق حکومت ایسا سسٹم متعارف کروائے گی
جس کے ذریعے گم شدہ بچوں کو ڈھونڈنے میں مدد ملے گی