وفد میں اووسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس، پاکستان بزنس کونسل، آٹو موبیلز سیکٹر، ٹینرز ایسوسی ایشن، ہوزری، فشریز، گارمنٹس، فارماسوٹیکل انڈسٹری، اسٹیل، ٹیکسٹائل و دیگر صنعتوں سے وابستہ ممتاز کاروباری شخصیات شریک تھیں
وفد نے برآمدات میں اضافے پر حکومتی پالیسی اور اقدامات پر وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے
حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا
برآمدات میں خاطر خواہ اضافے، ایکسپورٹ آرڈرز، اندرونی طور پر سیمنٹ، اسٹیل ، آٹو موبیلز کی فروخت میں خاطر خواہ اضافے کا ذکر کیا ہے
وفد ممبران نے ایکسپورٹ میں اضافے اور ملکی استعداد کو برؤے کار لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کی ہیں
وزیراعظم نے کہا “صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے
نوکریوں کے مواقع پیدا ہونے سے دولت کی پیداوار ممکن ہوگی
جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی
کاروباری برادری کے لئے زیادہ آسانیاں اور سہولیات فراہم کی جائیں گی”