0

وزیر اعلیٰ محمود خان نے سانحہ زیارت میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے

مہمند (افضل صافی) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے ضلع مہمند کا مختصر دورہ کیا

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ محمود خان نے سانحہ زیارت میں جان بحق ہونے والے 21 افراد کے لواحقین میں نو نو لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کئے

وزیر اعلیٰ نے سانحہ زیارت میں جان بحق ہونے والے نو بہنوں کے بھائی کو ماہوار پچاس ہزار دینے کا اعلان کیا

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ زیارت کا واقعہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے

دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں

انہوں نے پاک آرمی، ایف سی اور ریسکیو ٹیموں کو کامیاب آپریشن اور امدادی کارروائیاں کرنے پر سراہا

انہوں نے مزید کہا کہ آخری لاش کے ملنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا

سانحہ زیارت میں زخمی ہونے والے چھ افراد میں ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک دئیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں