0

ٹوبہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 23 ملزمان گرفتار کر لیے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں کاروائی کرتے ہوئے 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضہ سے 5398 گرام چرس، 1 عدد کلاشنکوف معہ 24 گولیاں، 46 لیٹر شراب، 2 عدد ریوالور 32 بور،1 عدد پسٹل 30 بور اور جوئے پر لگی رقم 41660 روپے برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی کی گئی

سرکل ٹوبہ ڈی ایس پی نعیم عزیز سندھو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ وسیم اسلم ایس آئی معہ محمد اشرف ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے وحید وغیرہ 8 کس ملزمان کو KC سنوکر کلب پر بذریعہ سنوکر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا

دوسری کاروائی میں محمد رفیق ASI و ملازمان پولیس نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم بابر علی سکنہ 330 ج ب کو مشکوک پا کر چیک کیا جس کے قبضہ سے 15لیٹر شراب بر آمد ہوئی

اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران محمدرفیق ASI معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد امین کو مشکوک پا کر چیک کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز ریوالور 32 بور معہ 3 ضرب گولیاں بر آمد ہوا

ایک اور کاروائی کے دوران محمدرفیق ASI معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تاج محمد کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز ریوالور 32 بور برآمد کیا

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ راشد اسلام ایس آئی معہ محمد عمران اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف اقبال کو غیر قانونی طور پر سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

سرکل کمالیہ، ڈی ایس پی فرخ سہیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ معہ قیصر ندیم ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم قمر الزماں عرف کالی کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 260 گرام چرس معہ رقم بکری 370 روپے برآمد ہوئی

دوسری کاروائی میں ظہیر عباس اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ابو حنظلہ کو قابو کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب گولیاں برآمد ہوا

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین معہ محمد فاروق اے ایس آئی وملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم رمضان کومشکوک پا کر قابو کیا جس کے قبضہ سے 200 گرام چرس اور 20 گرام افیون بر آمد ہوئی

دوسری کاروائی میں محمد فاروق ASI معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسماعیل کو روک کر چیک کیا جس کے قبضہ سے 110 گرام چرس برآمد ہوئی

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان ایس آئی معہ محمد افضل ASI معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد حیات کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز کلاشنکوف معہ 24 گولیاں برآمد کی

سرکل گوجرہ، ڈی ایس پی افتخار احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر ظفر اقبال معہ حق نواز ASI و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان حیدر کو مشکوک پا کر تلاشی لی جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد ہوئی

دوسری کاروائی میں عمران غفور ASI معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم رحمان کو چیک کیا جس کے قبضہ سے 6 لیٹر شراب بر آمد ہوئی

اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران عمر دراز ASI معہ ملاز مان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی

اسی طرح ایس ایچ او صدر گوجرہ انسپکٹر غلام شبیر معہ محمد نوید اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے دوران گشت مشکوک پا کر ملز م علی رضا کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 500 گرام چرس اور رقم بکری 300 روپے برآمد ہوئی

دوسری کاروائی میں محمد ادریس ایس آئی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمر کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 2150 گرام چرس اور رقم بکری 1250 روپے برآمد ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں