وزارت آئی ٹی فحش مواد کے پھیلاو کو روکے جانے کی صورت میں پابندی ختم کرنے کیلئے تیار
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی
جس کے بعد اب سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے
ٹک ٹاک انتظامیہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کے تمام تحفظات دور کرنے کیلئے رضامند ہے
ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی اے سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں
امید ہےکہ جلد پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائے گیں جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کر دےگی
مزید کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سروس کی تمام مارکیٹس میں مقامی قوانین کی پابندی کے لیے پرعزم ہے
ایپلی کیشن میں ایک محفوظ اور مثبت ماحول کو قائم رکھنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے
ہمارے پاس ایک متحرک نظام موجود ہے جس کے تحت یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم صارفین کے لیے محفوظ اورخوش گوار رہے
جبکہ اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع نے ٹک ٹاک کی طرف سے رابطے کی تصدیق کی ہے
کہا ہے کہ اگر ایپ انتظامیہ اپنے غیر قانونی مواد کی روک تھام کا نظام بہتر کر لے تو پی ٹی اے اسے بحال کر سکتی ہے
جبکہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ فحش مواد کی روک تھام یقینی بنانے پر ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی