اسلام آباد(وجاہت حسین) ایس پی صدر محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کی
جس کے نتیجے میں سنٹورس مال اور بلیو ایریا کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ اور قیمتی اشیاءچوری کرنے والے منظم گروہ کے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے
ملزمان اسامہ اشرف اور محمد نعیم سے لاکھوں کا سامان برآمد کرلیا
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے
کارروائی ڈی ایس پی عابد اکرام کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مارگلہ مع جوانوں نے کی
آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کی پوری ٹیم کو شاباش دی