سرگودھا (طاہر کمبوہ) شاہ پور میں بارشوں کے پانی کی نکاسی پر شروع ہونے والی تکرار لڑائی میں بدل گئی
لڑائی میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا
لڑائی بلوچ اور میکن گروپ کے درمیان ہوئی
تفصیلات کے مطابق تین افراد مظہر بلوچ، اظہر بلوچ اور تصور بلوچ نے اینٹوں کے وار کر کے محمد صدیق کو موت کے گھاٹ اتار دیا
بلوچ گروپ نے بارشی پانی محمد صدیق کے کھیتوں میں چھوڑ دیا تھا
پولیس تھانہ شاہپور صدر نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا