0

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بھاری سرمایہ لگایا گیا: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد (وجاہت حسین) پاکستان میں فرقہ وارنہ انتشار کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بھاری سرمایہ لگایا گیا

ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس نفرت اور تفرقہ بازی کی فضا کو ناکام بنانا ہو گا

پاکستان کا غیر مستحکم ہونا پورے خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے

پاکستان میں کسی کی بھی حکومت ہو سیاسی مخالفت کی آڑ میں پاکستان کے دفاع پر انگلیاں اٹھانا درست نہیں

وطن عزیر کو اس وقت بیرونی یلغار سمیت اندرونی مشکلات درپیش ہیں

ان حساس حالات میں چہلم امام حسین علیہ السلام آ رہا ہے

یہ اربعین حسینی شیعہ سنی وحدت کا مظہر ہو گا

ہم دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

عزادری ہماری عبادت ہے حکومت عزاداروں کو سہولیات پہنچائے

حکومت سکھوں سمیت ہندووں کی رسومات پر سہولیات پہنچاتی ہے تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے کے ایام میں مشکلات کیوں پیدا کرتی
ہے

کل اربعین کے جلوسوں کے لیے حکومت فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرئے

عزاداروں سے بھی گزارش ہے کہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات کا لحاظ رکھیں

ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی شیعہ سنی نہیں بلکہ حسینی ہیں

کل دنیا دیکھے گی کہ پاکستان حسینوں کا ہے اور یزیدیت اقلیت میں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں