مہمند (افضل صافی) پاک افغان ٹریڈ انوسٹمٹنٹ فورم کا دو دن سے جاری سیمینار اختتام پذیر ہوگیا
جس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں
دونوں ممالک کی قیادت نے تجارت کو بڑھانے، ویزہ پالیسی میں نرمی اور مختلف روٹس سے کاروبار کرنے کے لیے اعتماد کی فضا قائم کرنے اور مزید ہر قسم کے تعاون کیلئے 4 گروپس میں تقسیم مختلف سیکٹرز کیلئے اپنی سفارشات تیار کیں
جو ہر سیکٹر میں تعاون اور اعتماد کی فضاء کو فروع دیں گی
اسکے علاوہ زرعی شعبہ ، لائیو اسٹاک ، معدنیات اور خدمات کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے موضوعات کو زیر غور لایا گیا
یہ وفود مسلسل رابطے میں رہیں گے اور پاک افغان دوستی اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے