ضلع مہمند (افضل صافی) انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران نے پختونخواہ ریڈیو کا سرکاری دورہ کیا
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکٹری انفارمیشن احمد زیب، ڈائریکٹر پختونخواہ ریڈیو نیٹ ورک انصار خلجی، اسسٹنٹ کمشنر حامد اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم صاحب نے پختونخواہ ریڈیو کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا
اس موقعے پر انہوں نے پختونخواہ ریڈیو میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
دورے کے دوران پختونخواہ ریڈیو کے سٹیشن منیجر مراد خان نے اعلی حکام کو ریڈیو کے حوالے سے بریفینگ دی
جس میں بتایا کہ پختونخواہ ریڈیو ضم شدہ ضلع مہمندسے بہت جلد اپنی نشریات کا آغاز کرے گا
اس دوران تکنیکی چیزوں پر پختونخواہ ریڈیو کے انجینئر قاسم اختر نے بریفینگ دی
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران نے مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے سیکیورٹی اور انتظامی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا
پختونخواہ ریڈیو کے دورے کے موقعے پراسسٹنٹ کمشنر حامد اقبال کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور پختونخوا ریڈیو کے تمام سٹاف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا