0

پختون برادری کا قافلہ تیار

مہمند (افضل صافی) مسلم لیگ (ن) خیبر پختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے لئےسرگرم عمل ہوگئے

لاہور سے پختون برادری کا قافلہ لے کر جلسہ میں شرکت کریں گے

امیر مقام نے لاہور میں پختون اصلاحی تحریک کے سربراہ حاجی باغی خان سے ملاقات کی

ملاقات میں لاہور میں مقیم پختون برادری کے سرکردہ عمائدین نے بھی شرکت کی

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ امیر مقام لاہور سے پختون برادری کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے گوجرانوالہ جائیں گے

امیر مقام نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے

اورگوجرانوالہ کا جلسہ موجودہ حکومت کے خاتمے کا آغاز ثابت ہوگا

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں عوامی سیلاب حکمرانوں کو بتادے گا کہ عوام اب ان سے بےزار ہوچکے ہیں اور اب ہر صورت میں ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں