0

پشاور میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلے سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا

صوبائی دارالحکومت میں خواجہ سراؤں کیلئےاپنی نوئیت کا پہلا سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا ھے

جس میں وہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کر کے خوب محظوظ ہوئے

پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں ڈائریکٹوریٹ یوتھ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کیلئے رنگا رنگ سپورٹس گالا منعقد کیا گیا

جس میں 50 سے زائد ٹرانس جینڈرز نے سات مختلف کھیلوں میں حصہ لیا

خواجہ سرا نیزہ بازی، 100 میٹر ریس، رسہ کشی، کرکٹ اور سائیکلنگ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر خوب محظوظ ہوئے

منتظمین کے مطابق ان مقابلوں کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر یوتھ خیبر پختونخوا نے سپورٹس گالا کو سراہا

انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد ان لوگوں کی سپورٹس میں حوصلہ افزائی کرنا ہے

سپورٹس گالا کے اختتام پر مختلف کھیلوں میں حصہ لینے اور کامیابیاں حاصل کرنے والوں نے جیت کا جشن ڈھول کی تھاپ پر منایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں