0

پولیس مقابلے کے دوران اغوا کے ملزم گرفتار

کشمور (خالد حسین) ایس ایچ او کشمور اور اس کی ٹیم نے دوران گشت پولیس مقابلے میں اغواء کی 2 وارداتوں کے مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے

ملزمان ہیر دین تیغانی اور غلام حسين سبزوئی سے ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں

گرفتار ملزم ہیر دين تيغانی خاتون کی آواز میں شہریوں کو اغوا کرنے میں ماسٹر مائنڈ اور سينکڑوں لوگوں کو اپنی نسوانی آواز کے عشق ميں مبتلا کر کے اغوا کر چکا ہے

گرفتار ملزمان اغواء کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور ضلع بھر کے تھانوں میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہیں

گرفتار ملزمان کے ديگر ساتھيوں کی تلاش کے لئے سرچ آپريشن جاری ہے

ملزمان کا ریکارڈ سندھ کے دوسرے اضلاع سے بھی معلوم کيا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں