0

پولیس کے آپریشن میں ملزمان گرفتار جبکہ اسلحہ برآمد

راولپنڈی(وجاہت حسین) تھانہ چونترہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا

چکری، سہال اور گرد ونواح میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اہم کاروائی کی

پولیس کے مطابق دوران سرچ آپریشن 09 ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی

ملزمان کے قبضہ سے 4 عدد M4 رائفل، 01 عدد رائفل 44 بور،01 عدد کلاشنکوف، 03عدد رائفل 12 بور، 01 عدد 8MM رائفل، 01 عدد 9MM پسٹل اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کر لی گئیں

گرفتار ملزمان میں غلام محمد، مجتبی حسن، ساجد صابر، عدنان علی، محمد اعظم، غضنفر عباس، محمد اسلم، کامران ممریز اور محمد عثمان شامل ہیں

سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، ضلع پولیس کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی

سرچ آپریشن ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی محمد شعیب مسعود اور ایس ایچ او چونترہ ظہیر احمد بٹ کی سربراہی میں کیا گیا

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی

سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدر ضیاء الدین احمد ، اے ایس پی صدر سرکل اورچونترہ پولیس کو شاباش دی گئی ہے

سرچ آپریشن کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا اور ناجائز اسلحے کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں