0

پہلا ٹی 20:جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد ( 10 دسمبر 2024 ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کےپہلے میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ہینرک کلاسن نے کہا کہ وکٹ پچھلے دو سیزن میں شاندار رہی اور امید ہے کہ ہم اسکور بورڈ پر اچھا ٹارکٹ سیٹ کرکے مخالف پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، ہم آج رات سے سیزن کا اچھا آغاز چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں کو موقع مل رہا ہے، لگتا ہے کہ ہمیں 2026 ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے اپنے پول کو بڑھانے کی ضرورت ہے، بہت سارے لڑکوں کا کافی لمبا اور مصروف سیزن تھا، اس لیے اس انہیں آرام دیا گیا ہے۔

پروٹیز کپتان نے کہا کہ نئے آنے والے لڑکوں کے لیے بھی یہ مناسب موقع ہے، دیکھیں پاکستان کے پاس معیاری باؤلنگ اٹیک ہے، تجربہ کار بیٹنگ لائن اپ ہے، وہ کافی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اچھا مقابلہ ہونے والا ہے۔

قبل ازیں، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد رضوان کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، بابراعظم، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اسی طرح حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں