0

پیر محمد کرم شاہ الازہری کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شروع

سرگودھا (طاہر کمبوہ) حضور ضیاءالامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کے سالانہ دو روزہ تقریبات جاری تقریب کا آغاز محفل حسن قرات سےہوا

عرس میں اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہیں

عرس میں شامل زائرین کے لیے وسیع پیمانے پر لنگر کا انتظام بھی کیا گیا ہے

سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں

داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکار موجود ہیں اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں

عرس پاک کی تقریب کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور کررہے ہیں

مختلف نشستوں میں محفل چادر پوشی، شب کرم اوردرس قرآن ہونگے

عرس پاک کی مرکزی نشست میں نامور علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات کے علاوہ ہزاروں مریدین اور عقیدت مند شامل ہیں

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری ایک عہد ساز شخصیت تھے انہوں نے دین اسلام کی ترویج ملک کی ترقی اور عوامی بھلائی کے لئے جو کام کیے قوم انہیں تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں