ٹک ٹاک انتظامیہ کو مہلت دی گئی تھی کہ شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی جاّےگی
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے شوقین افراد کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے
پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا عمل درآمد آج سے ہو گا
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے کا کہا گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا
جس کے بعد پاکستان میں ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی
شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی
پی ٹی اے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ موبائل و سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے غیر اخلاقی مواد پھیلا کر معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثرات ڈالے جا رہے ہیں