کوئٹہ (03 دسمبر 2024 اے پی پی)سرحدی ضلع چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی گہرائی 15کلومیٹر اور شدت 3.2ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شمال مغرب میں 66کلومیٹر تھا ۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دکانوں سے باہر نکل آئے ۔تاہم زلزلے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے کوئی بات فی الحال سامنے نہیں آئی ۔