ملزم 23 ستمبر کو ویرام گاؤں میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا تھا
ضلعی عدلیہ کے احاطے میں قائم وکیل دفاع کے پرائیویٹ چیمبر میں گھر کر مدعی نے بچی سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گولی مار کر قتل کر دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد سلیم عرف ملنگی 23 ستمبر کو ویرام گاؤں میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا تھا
جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف زیادتی کے مقدمہ درج کیا تھا
مقدمے کے اندراج سے چند روز قبل سلیم نے اپنے وکیل کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی
ضمانت حاصل کرنے کے سلسلے میں ملزم گذشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا
پھر ضلعی عدلیہ کے گیٹ نمبر 2 قریب قائم اپنے وکیل محمد اشفاق کے چیمبر میں چلا گیا
بعدازاں مقدمے کا مدعی جو اسی گاؤں کا رہائشی ہے نے وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
جس کے بعد متعلقہ حکام جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی
واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے لاقانونیت اور عدم تحفظ کے خلاف ہڑتال کر دی
بتایا گیا ہے کہ ملزم کو قتل کرنے والا بچی کا چچا ہے جسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا
بچی کے چچا کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئیے
قتل کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے