0

ڈاکو شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

اسلام آباد (وجاہت حسین) تھانہ آئی نائن کی حدود سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو شہری سے 15 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے

دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ڈاکو اطہر اعجاز نامی شہری سے رقم لوٹ کر بھاگ گئے

شہری اطہر اعجاز چار لاکھ روپے ایک بنک میں جمع کرا کر دوسرے بنک پیدل جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا

تھانہ آئی نائن کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

ایک ہفتہ قبل اسی مقام پر ایک صحافی سے بھی آٹھ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں