0

ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہفتہ وار صفائی مہم کی آگاہی پروگرام کا افتتاح

مہمند (افضل صافی) ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہفتہ وار صفائی مہم کی آگاہی پروگرام کا افتتاح کیا گیا

آگاہی پروگرام میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج محمد آمین خان کنڈی، ڈی سی مہمند افتخار عالم، ایڈیشنل سیشن جج اول ولی محمد، سینئر سول جج شکیل ارشد، وکلاء بار ایسوسی ایشن صدر گل رحمان، سول جج اول ضیاء الحسن، سول جج دوم رائس خان، ہلال احمر اور ٹی ایم اے اہلکاروں نے شرکت کی

تفصیلات کے مطابق گزشہ روز مہمند ڈسٹرکٹ کورٹ میں چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ کے خصوصی ہدایات پر ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کیا گیا

پروگرام میں سیشن کورٹ سے سول کورٹ تک آگاہی واک ہوئی

ہفتہ صفائی پروگرام اور آگاہی واک میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آمین خان کنڈی، ڈی سی مہمند افتخار عالم، ایڈیشنل سیشن جج اول ولی محمد، سینئر سول جج شکیل ارشد، وکلاء بار ایسوسی ایشن صدر گل رحمان، سول جج اول ضیاء الحسن، سول جج دوم رائس خان، وکلاء برادری، ہلال احمر اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے شرکت کی

ہفتہ صفائی پروگرام سے ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد امین خان کنڈی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ کے خصوصی ہدایات پر ہوا ہے جن کا مقصد اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے اور ساتھ عدالت، انتظامیہ، پولیس اور دوسرے ذمہ دار محکمے اپنے ریکارڈ اور ذمہ داریاں صاف رکھیں گے

اس موقع پر ڈی سی مہمند افتخار عالم نے کہا کہ چودہ سو سال پہلے اسلام نے ہمیں صفائی کا درس دیا ہے جس کی بناء پر ہم عالمی وباء جیسے کورونا وائرس کو بھی شکست دے سکتے ہیں جبکہ وکلاء بار ایسوسی ایشن کے صدر گل رحمان مہمند نے کہا کہ بدن کے صفائی کے ساتھ اپنے ذہین کو بھی صاف کرنا ہوگا اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے اردگرد کی صفائی ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں