0

ڈی سی عمر جاوید کا پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ناجائز منافع خوروں کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو عوام سے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں پر نظر رکھیں

سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کو ریلیف مل سکے جبکہ سبزی و فروٹ منڈیوں اور مارکیٹوں کے باقاعدگی سے وزٹ کئے جائیں

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محمد عرفان، ڈی اے آئی اے مار کیٹنگ زاہد شریف و دیگر ممبران کمیٹی بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگوں کو سستی و معیاری اشیا فراہم کروانا ہمارے فرائض میں شامل ہے

ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے سختی سے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے والے عناصر کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور لوگوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں