کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں مسکن چورنگی کے قریب 4 منزلہ عمارت میں بم کا دھماکا ہوا
پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ اراکین اسمبلی عالمگیرخان اور ارسلان گھمن کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں
حلیم عادل شیخ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ہر ممکن مدد کی یقین دیہانی کرائی ہے
حلیم عادل شیخ نے کہا، “افسوس ناک واقعہ ہے کہ دھماکے میں کافی گھر بھی ٹوٹ گئے ہیں
دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں
ائیرپورٹ کے قریب جب جھاز کریش ہوا تھا تو متاثرین کو ہر قسم کے نقصان کا معاوضہ دیا گیا تھا
اسی طرح سندھ حکومت دھماکے کے متاثرین کو بھی معاوضہ ادا کرے
فوری طور پر جو زخمی ہیں ان کا علاج کروایا جائے
پی ٹی آئی کا حلقہ ہے فوری طور پر متاثرین کی امداد کی جائے
ہم یہاں پر متاثرین ہیں سندھ حکومت جلسوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ان کی بھی مدد کو آجائے
افسوس کی بات ہے کراچی میں جلسے تو بڑے کئے گئے لیکن یہاں وزیر اعلیٰ سمیت کوئی پوچھنے نہیں آیا”