0

کراچی کو کوئی بھی وفاق کے حوالے نہیں کرسکتا: مراد علی شاہ

گڈو (خالد حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اس وقت گڈو بیراج پر ہائی فلڈ کی سچوئیشن سے گذر رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڈو بیراج کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کو کوئی بھی وفاق کے حوالے نہیں کرسکتا

ملک بھر میں حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے

گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال جانچنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بیراج کا دورہ کیا

ایریگیشن کے سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی

بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اس وقت گڈو بیراج پر ہائی فلڈ کی سیچوئیشن سے گذر رہے ہیں

اس وقت گڈو بیراج سے 5 لاکھ 14ہزار کیوسک پانی گذر رہا ہے جس میں دو دن کے بعد کمی آئے گی

گڈو بیراج پر تمام انتظامات کئے گئے ہیں ایک دو جگہ اشوز سامنے آئے جہاں محکمہ ایریگیشن کام کررہا ہے

امید ہے کہ ہم خیریت سے اس سیلابی ریلے سے گذر جائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں اس بار ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں جس کے باعث لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں ہم متاثرین میں کھانا اور ٹینٹ فراہم کررہے ہیں

کراچی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو کوئی بھی وفاق کے حوالے نہیں کرسکتا

اس موقع پر ایکسائز منسٹر مکیش کمار چاولہ، ایم این اے احسان الرحمن مزاری، ایم پی اے حاجی عبدالرؤف کھوسو و دیگر پی پی پی کے پارٹی کے ضلعی رہنما ان کے ہمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں