0

کرونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے مختلف گلیاں سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹرز کی ان گلیوں کو بند کیا جائے جن میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے

مراسلے کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی 25 اور 29 نمبر گلی کو سیل کیا جائے

جبکہ سیکٹر جی ٹین فور کی 38،44،45،46،47 اور 48 نمبر گلی کو سیل کرنے کی ہدایات دی گئی
ہیں

سیکٹر جی نائن فور کی 85 اور 89 نمبر گلی کو سیل کیے جانے کی ہدایات دی گئی ہیں

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے

انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں کورونا کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں