مہمند(افضل صافی) محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو رعایتی نرخ پر گندم کی فراہمی شروع ہوگئی ہے
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر آصف اقبال خان,ایگری کلچر آفیسر شاہد علی, فیلڈ اسسٹنٹ بنارس خان اور جاوید خان نے کسانوں میں بیچ تقسیم کیے
اس موقع پر پندرہ سو بوریاں تقسیم کی گئیں جس کی فی بوری قیمت 3100 روپے ہے، ان میں سے کسانوں کو 1200 روپے واپس کیے جائیں گے
اس سکیم میں اپر مہمند کےلیے 500 لوئر مہمند کے لیے 700، تحصیل پڑانگ غار کےلیے 300بیگز شامل ہیں
اس موقع پر ڈی ڈی اے آصف اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت مہمند کی تمام تحصیلوں میں کسانوں کو سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں
تمام تحصیلوں لینڈ لیولنگ کے لیے رعایتی نرخوں پر ٹریکٹر فراہم کیے گئے ہیں جن سے کسانوں کو لاکھوں روپے کی بچت کے ساتھ قابل کاشت زمین میں بھی اضافہ ہو گا
ضلع میں کسانوں کو پانی کا مسئلہ درپیش ہے جس کے لیےمحکمہ زراعت نے مختلف جگہوں پر سولر ٹیوب ویل لگائے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ جدید قسم کے ٹنل فارمنگ کے تجربات انتہائی کامیابی سے جاری ہیں
اس سے مقامی سطح پر سبزیوں اور دوسری اجناس کی پیدوار میں کافی اضافہ ہوا ہے اور کسانوں کو مناسب معاوضہ بھی مل رہا ہے
اس کے علاوہ آب وہوا کی مناسبت سے تمام تحصیلوں میں مختلف قسم کے باغات لگائے گئے ہیں جس سے کسانوں کی مالی حالت کی بہتری کے ساتھ علاقے میں ہر قسم کا پھل باآسانی دستیاب ہوتا ہے