اسلام آباد (وجاہت حسین) پولیس کمیونٹی سٹی زون میں کامیابی سے جاری سٹریٹ واچرز سسٹم کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے
صدر زون اور انڈسٹریل زون بھی سٹریٹ واچرز، سٹریٹ پٹرول یونٹ، ائیر پٹرول یونٹ کا گلی اور سب سیکٹرز کی سطح پر نظام کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا
آئی جی اسلام آباد نے سینئیر افسران کے ہمراہ باقاعدہ طور پر افتتاح کیا
آئی جی صاحب نے کہا کہ سٹریٹ واچرز اپنی گلی اور سب سیکٹرز کے حوالے سے پولیس اور عوام کے مابین رابطوں کا کردار ادا کریں گے
سٹریٹ واچرز جرائم کی روک تھام کے حوالے سے پولیس کی معاونت کریں گے
سٹریٹ واچرز پولیس گلی محلوں میں موجود سیکیورٹی گارڈز، گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے
مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے
کمیونٹی پولیسنگ موبائل ایپ کے ذریعے آپس میں مکمل اور ہمہ وقت رابطے میں رہیں گے
سٹریٹ پٹرول یونٹ شام کے وقت مختلف سیکٹرز اور مارکیٹس میں رش کے اوقات میں گشت اور چیکنگ کریں گے
سٹریٹ پٹرولنگ میں جدید آلات سے لیس دو موٹرسائیکلوں پر چار پولیس اہلکار سوار ہوں گے جو سٹریٹ کرائم کا تدارک کریں گے
ائیر پٹرول یونٹ 8 ڈرون کیمروں پر مشتمل ہوگا
ڈرون کیمروں کی مدد سے سٹریٹ کرائمز جس میں پرس و موبائل چھیننے کے واقعات کا تدارک کیا جائے گا
واکنگ ٹریلزپر پر آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد حاصل کی جائے گی
سیر و تفریح کے دوران راستہ بھول جانے والے لوگوں کی تلاش کے لئے ڈرون کیمروں کو ریسیکیو آپریشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا
عامر ذوالفقار خان کا کہنا تھا کہ تمام سپیشل سکواڈز متعلقہ زون کے ایس پی کی سربراہی میں کام کریں گے
جدید سکواڈز کو تشکیل دینے کا مقصد سٹریٹ کرائم کی روک تھام، شہریوں کو جلد سے جلد باہمی امداد فراہم کرنا اور تحفظ کا احساس دلانا ہے