0

کندھ کوٹ میں آپریشن، پولیس کی کامیابیاں

کندھ کوٹ (خالد حسین) پولیس کا ایس ایس پی اسد رضا شاہ کی قیادت میں درانی مہر کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے

آپریشن کے دوران پولیس نے ڈاکوؤں کے بند مورچے اور کمین گاہیں تباہ کردیں جبکہ دو ڈاکو گرفتار کر لیے گئے

گرفتار ڈاکوؤں میں نثار احمد اور بشیر احمد جاگیرانی شامل ہیں جن کا تعلق بھیو اور جاگیرانی گینگ سے ہے

گرفتار ملزمان اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

آپریشن ضلع بھر سے اغوا برائے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے پانچ مغویوں کی بازیابی کیلئے کیا گیا

آپریشن پولیس کی موثر حکمت عملی کے ساتھ جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں