0

کندھ کوٹ میں شہری پر قاتلانہ حملہ، زندگی بچ گئی، قتل کی دھمکیاں ملنے لگی

کندھ کوٹ (خالد حسین) گلشیر محلہ کے رہائشی معزز شہری گاہی خان پہنیار پر قاتلانہ حملہ، چار موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پسٹل کے فائر کئے، گاہی خان جانی نقصان سے بچ گئے لیکن قتل کرنے کی دھمکیاں ملنے لگی

گاہی خان پہنیار کے بیان کے مطابق وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ اچانک چار موٹر سائیکل سواروں نے ان پر سیدھے فائر کئے

خوف سے گاہی خان نیچے گر گئے اور گولیوں کی زد میں نہ آئے جبکہ مسلح افراد با آسانی فرار ہوگئے

گاہی خان کے بیٹے شاھد علی پہنیار کے مطابق جب وہ اندراج مقدمہ کے لیے پولیس اسٹیشن گئے تو ایس ایچ او موجود نہیں تھا

انہوں نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے بابا کی جان کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

شیر محمد سہریانی جو علاقے کے سماجی رہنما ہیں نے کہا کہ ہمارے محلے کے معزز شخص گاہی خان پر حملے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتا ہوں

کندھ کوٹ میں بد امنی دن بدن بڑھنے لگی ہے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے، شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ فوری تحفظ فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں