0

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے: اسد قیصر

اسلام باد (سٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی ہے

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

دونوں لیڈروں نے فرانسیسی جریدہ میں دوبارہ گستخانہ خاکوں کی اشاعت انتہائی قابل مذمت قرار دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم امہ اجتماعی سطح پر اس معاملہ کو اقوام متحدہ اور فرانسیسی حکومت سے اٹھائے

مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا

او آئی سی کو مغربی دنیا میں اسلاموفوبیہ کے تدارک کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا

پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی مزہبی عبادات کی ادائیگی اور اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے

وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنے کردار کو مذید موثر بنائے

محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور کا کردار قابل ستائش ہے

کرونا وائرس کی وبا کے دوران مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ نے اس وبا سے بچاو کے لیے عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ عوامی امنگوں کا مظہر ہے اور عوامی فلاح کے لیے قانون سازی اس کی اولین ترجیح ہے

ملک کو درپیش خارجی چیلنجر کے سدباب کے لیے ملکی سیاسی قیادت کا متحد ہونا صروری ہے

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور بین المذہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی

گستاخانہ مواد کی اشاعت مذاہبِ کے درمیان مذہبی منافرت پھلانے کا اسباب بنے گی

پیر نورالحق قادری نے کہا کہ اسلام تمام مذہب کے ماننے والوں کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے

پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہے

آزادی اظہار رائے کے بھی کوئی حدود قیود ہوتے ہیں

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا میں بسنے والوں مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں