0

گورنر پنجاب کا فٹبال سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےدورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فلڈ لائٹ فٹبال سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے مشکلات پر قابو پانا شروع کردیا ہے

وزیر اعظم پاکستان کو دیگر ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں

عمران خان کی قیادت میں ملک کے اندر وہ نظام لایا جائے گا جس کی خواہش قائداعظم اور علامہ اقبال نے کی تھی

اپوزیشن جو مرضی کرلے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی مدت پورے کرے گی

نواز شریف کسی ڈیل کے تحت نہیں بیماری کا بہانہ کرکے ملک سے گئے انہیں ملک واپس لاکر کر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس دینا ہوگی

اس موقع پر ایم پی اے سعید احمد سعیدی، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق، ڈی پی او عمر فاروق سمیت ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداران سرکاری افسران اور پی ٹی آئی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے

گورنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کی ترقی کیلئے جو ہوسکا کرے گی

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صوبہ کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سال کے اندر پنجاب کے ہر دیہات تک پینے کا صاف پانی فراہم کردیا جائیگا

ان ک کہنا تھا ٹوبہ ٹیک سنگھ میرا اپنا گھر ہے اس کی ترقی کیلئے جو کرسکا کرونگا

گورنر پنجاب نے اس موقع پر ضلع کی ترقی کیلئے اقدامات اور بہترین کام پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی تعریف کی

افتتاحی تقریب کے بعد انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کی ٹیموں کے مابین نمائشی فٹبال میچ بھی دیکھا اور فاتح و رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے

بعد ازاں گورنر پنجاب نے ٹوبہ سرور فاؤنڈیشن ہسپتال رجانہ کا بھی دورہ کیا

ہسپتال میں ہیپاٹائٹس مائیکرو ایلیمینیشن کلینک اور سی ٹی سکین کا افتتاح کرنے کے ساتھ سرور فاؤنڈیشن ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے مفت ٹیسٹس اور علاج کرانے کا اعلان کیا

گورنر نے ایمرجنسی، وارڈز اور لیبارٹری میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور ادویات کے سٹور کو بھی چیک کیا

انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے خیریت اور طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا
انھوں نے ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی بھی صدارت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں