0

ہاکی ٹریننگ کیمپ کی اختتامی تقریب آج11 ستمبر کو منعقد ہو گی: ڈی جی سپورٹس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ہاکی ٹریننگ کیمپ کی اختتامی تقریب آج 11 ستمبر کو منعقد ہو گی

ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد اولکھ اور سابق سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد علی خاں تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کی زیر نگرانی ،اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام گوجرہ میں جاری ٹریننگ کیمپ کی اختتامی تقریب آج 11 ستمبر شام 6 بجے انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈٰم گوجرہ میں منعقد ہوگی

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور سابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین رانا مجاہد علی خاں تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شاہد ورک بھی ان کے ہمراہ ہونگے

ہاکی کیمپ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں ہاکی سٹکس، ہاکی بال اور دیگر سپورٹس سامان بھی تقسیم کیا جائے گا

چیف کوچ اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی و سیکرٹری ڈی ایچ اے ٹوبہ ٹیک سنگھ خاور جاوید نے انٹرنیشنل نے پلیئرز ڈاٹ پی کے کو خصوصی طور پر بتایا کہ معزز مہمانان گرامی کی آمد کے موقع پر مرد و خواتین کھلاڑیوں کے نمائشی ہاکی میچ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

خواتین ہاکی ٹیموں استاد اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی اور اسپائر کالج گوجرہ کے مابین میچ 4 بجے شام انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں کھیلا جائے گا جبکہ بوائز ہاکی میچ 5 بجے شام استاد اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی اور انٹرنیشنل الیون کے مابین کھیلا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں