کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان سے یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں پاور ہاوس چورنگی تا لیاقت علی خان چوک ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا
ریلی میں پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اشرف قریشی، قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی، رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری سمیت پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ریلی کے اختتام پر لیاقت علی خان چوک عزیز آباد میں قائدین نے شرکاء سے خطاب کیا
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اشرف قریشی نے کہا کہ ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
کراچی کی تاریخ بھی کچھ ایسی ہی رہی ہے کہ جس کسی نے بھی ملک کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھا ہے اسے کراچی کے شہریوں نے مسترد کیا ہے
ملک کے غداروں کے لئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے
ملک پر جب بھی کبھی مصیبت آئی ہے تو سب سے پہلے ہماری فوج عوام کی مدد کے لئے پہنچتی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک پوری دنیا کے اندر ہم مسلمانوں کی عزت ہے
قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانے کے لئے ہمیں وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا
وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ مخلص شخص اب تک اس ملک کو نہیں ملا
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ ملکی تاریخ کے سنہری باب میں درج ہے
اس دن ہماری افواج پاکستان نے ہمت اور بہادر ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
ملکی دفاع میں اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں
جب جب ملک پر برا وقت آیا تو ہم نے اپنی افواج کو صف اول میں دیکھا ہے
انشاء اللہ ہم اپنے ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے
ملک کا ہر بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔یوم دفاع پاکستان پر ہم نے بتا یا تھا کہ پاکستان پر میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے